نیویارک : امریکہ نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ وہ روس سے میزائل سسٹم خریدنے سے باز رہے ورنہ اس کو امریکی ساختہ ایف 35 جہازوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا، امریکی وزیر دفاع نے ترک ہم منصب کو لکھے گئے اپنے خط میں موقف اپنایا ہے کہ امریکہ ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ،امریکہ کو یہ سن کر مایوسی ہوئی کہ ترکی نے اپنے فوجیوں کو روسی میزائل ڈیفنس سسٹم پر تربیت کے لیے بھیجا ہے ، ترکی کو چاہئے کہ وہ امریکہ سے ہی پیٹریاٹ میزائل سسٹم خریدے۔
انھوں نے کہا کہ اگر ترکی روس سے میزائل سسٹم خریدے گا تو پھر اس کو امریکہ سے جدید ایف 35 جنگی جہاز نہیں ملیں گے ، اب فیصلہ ترکی کو کرنا ہے کہ اس کو کیا چاہئے ۔