لاہور:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو پاکستانی ٹیم کے متعلق دبنگ بیان دینا مہنگا پڑ گیا ، ٹوئیٹر پر شائقین نے خوب کلاس لی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کی نظر ہونے کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ میزبان انگلش ٹیم کو شکست کے بعد تمام ٹیمیں پاکستان سے خوفزدہ ہیں۔
ٹوئیٹر پر صارفین کی اکثریت نے اس بیان کو اس انداز میں پیش کیا کہ سرفراز احمد نے ٹھیک کہا کہ تمام ٹیمیں پاکستان سے خوفزدہ ہیں ، اسی لیے تو وہ پاکستان میں کھیلنے نہیں آتی ہیں ۔
بھارتی شائقین کی اکثریت نے سرفراز احمد کے اس بیان کو منفی انداز میں پیش کیا کہ اسی لیے دیگر ممالک کی ٹیمیں پاکستان کا رخ نہیں کر رہی ہیں ۔