ریاض : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ، آرمی چیف کے لیے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے ، جنرل قمر جاوید باجوہ کے لیے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا ۔
آرمی چیف نے اس موقع پر ملکی سلامتی کے لیے دعائیں بھی مانگیں ، حرم میں موجود پاکستانیوں نے آرمی چیف کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور خیرمقدمی طور پر ہاتھ ہلاتے رہے ۔