ملتان میں رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ، 4 افرادقتل ،5زخمی

12:10 PM, 9 Jun, 2019

ملتان:تحصیل جلالپور پیر والا میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق جلالپور پیر والا میں رشتہ کے تنازعہ پر ایک شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود خاتون سمیت 4افراد قتل اور 5افراد زخمی ہو گئے۔

لاشوں اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔واقعہ میں جاں بحق او زخمی ہونے والوں میں ایک ہی گھر کے افراد شامل ہیں جن میں باپ، بیٹے اور بیٹیاں شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت رفیق، آصف اور نسیم بی بی کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق حملہ آور نے واقعہ کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں