عمران صاحب!شہبازشریف واپس آگئے،آپ کی ڈھیل کاوقت ختم ہوا جاتا ہے،مریم اورنگزیب

12:02 PM, 9 Jun, 2019

اسلام آباد:شہباز شریف کی وطن واپسی کے موقع پر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب!شہبازشریف کاطیارہ لاہورمیں اترگیا،آپ کے گھبرانے کاوقت ہواچاہتاہے،عمران صاحب!شہبازشریف واپس آگئے،آپ کی ڈھیل کاوقت ختم ہوا جاتا ہے،عمران صاحب!آپ اب مصنوعی بیانیے سے عوام کوبیوقوف نہیں بناسکتے،بہت ہوگیا۔

مریم اورنگزیب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب!آپ شہبازشریف کے آنے سے پہاڑوں میں چھپ گئے،کرائے کے ترجمانوں میں تھوڑی سی بھی شرم ہے تورضاکارانہ استعفے دےدیں،ترجمان ن لیگ کا کہناتھا کہ عوام شہبازشریف سے محبت کرتے ہیں۔

عمران صاحب!شہبازشریف ملک سنوارنے والوں میں سے ہیں،مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب!تیاری کرلیں،آپ نے شہبازشریف کواپنی نالائقی اورنااہلی کے جوابات دینے ہیں۔

مزیدخبریں