لندن:عالمی کرکٹ کپ کا ایک بڑا مقابلہ آج لندن میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میچ لندن کے اوول گرا?نڈ میں کھیلا جائے گا جو کہ دوپہر اڑھائی بجے کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کی دونوں مضبوط ٹیمیں جیت کے لیے پرعزم ہیں، آسٹریلوی ٹیم اب تک ایونٹ میں دو میچز کھیل چکی ہے اور دونوں میں ہی اس نے کامیابی حاصل کی جب کہ بھارت اب تک ایک میچ کھیلی اور اس میں فتح یاب رہی۔
آج کے میچ کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں کوئی تبدیلی کا امکان نہیں جب کہ بھارتی ٹیم میں فاسٹ بولر محمد شامی کو شامل کیا جاسکتا ہے۔بھارت کے خلاف ممکنہ آسٹریلوی ٹیم ڈیوڈ وارنر، کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، الیکس کیری، نیتھن کولٹر نیل، پیٹ کمنس، مچل اسٹارک اور ایڈم زمپا پر مشتمل ہے۔
بھارت کے ممکنہ گیارہ کھلاڑیوں میں روہت شرما، شیکر دھاون، کپتان ویرات کوہلی، کیل راہل، ایم ایس دھونی، کیدر جادیو، ہاردک پانڈیا، بھونیشور کمار، کلدیپ یادیو، جیسپرت بھمرا اور یزوندرا چاہل شامل ہیں۔پوائنٹ اسکورنگ ٹیبل پر اس وقت آسٹریلیا 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور بھارت 2 پوائنٹس کے ساتھ 7ویں نمبر پر ہے۔