پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ان کے حلقے میں پارٹی سروے کر رہی ہے اسلیے ان کو ٹکٹ جاری نہیں ہوئی، امید ہے کہ عمران خان میرٹ پر فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پارٹی میں شامل ہونے والے نئے سیاستدانوں کو بھی ٹکٹ دینے کے حق میں ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان اور اہلیہ نے عمرہ ادائیگی کا فیصلہ کر لیا
ادھر مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے علی محمد خان کو بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر علی محمد خان آزاد حیثیت سے عام انتخابات میں حصہ لیں تو میں مسلم لیگ ن کی قیادت سے درخواست کروں گا کہ علی محمد خان کے مقابل لیگی امیدوار کھڑا نہ کیا جائے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: تمام وفاقی وزرا پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہوئے اور انٹرویو دیا: پرویز رشید
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کو ٹکٹ جاری کر دیا جائے گا۔ ان کو ٹکٹ جاری کرنے کے حوالے سے کچھ مسائل ہیں جو جلد حل کرلئے جائیں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں