تمام وفاقی وزرا پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہوئے اور انٹرویو دیا: پرویز رشید

08:52 PM, 9 Jun, 2018

لاہور: سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جس نے ٹکٹ کیلئے درخواست دی اسے ٹکٹ دینے کے بارے میں ضرور سوچا جائے گا، تمام وفاقی وزرا پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہوئے اور انٹرویو دیا۔ انہوں نے چوہدری نثار کے حوالے سے بات کرنے سے معذرت کر لی۔

سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ حسن عسکری کے تقرری پر ہمارا مؤقف واضح ہے، آزادانہ اور بروقت انتخابات چاہتے ہیں، اگر میڈیا کو دبانے اور الیکشن میں تاخیر یا جانبداری کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان اور اہلیہ نے عمرہ ادائیگی کا فیصلہ کر لیا
   

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیڈر کو اقامہ کی بنیاد پر نااہل کرکے پارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی، مشرف کو ملک میں آنے کی اجازت دیکر ناانصافی کی گئی۔ آئین توڑنے والے کو تحفظ دیا جارہا اور ہمارے آئینی حقوق دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آم کھانے سے آنتوں کی سوزش دور اور نظامِ ہاضمہ بہتر ہوتا ہے: طبی ماہرین
 
 
  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں