نیویارک: امریکی صدر اور شمالی کوریا کے رہنما کی سنگاپور میں ہونے والی ملاقات کیسے رہے گی؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ البتہ سنگاپور کے ریسٹورنٹس اس تاریخی ملاقات سے قبل بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ملاقات 12 جون کو سنگاپور میں ہوگی۔ اس ملاقات سے قبل، سنگاپور میں ریسٹورنٹس نے امریکی اور کوریائی ڈشز کو اپنے انداز میں پیش کرنا شروع کردیا ہے اور اس کی خوب تشہیر بھی کی جارہی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: شاہ رخ خان نے شبنم مجید کو بھارت آنے کی دعوت دیدی
امریکی صدر کا پسندیدہ 'بیف ' برگر اور شمالی کوریا کے رہنما کی پسندیدہ ڈش 'کِمچی' کو سیاحوں اور مقامی افراد کے لیے نت نئے انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔ ریسٹورنٹ مالکان کہتے ہیں کہ وہ خوب منافع کما رہے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں