شاہ رخ خان نے شبنم مجید کو بھارت آنے کی دعوت دیدی

05:00 PM, 9 Jun, 2018

لاہور: گلوکارہ شبنم مجید کو بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان نے بھارت آنے کی دعوت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے ایک پرموٹر کے ذریعے پاکستان کی معروف گلوکارہ شبنم مجید کو بھارت آنے کی دعوت دی ہے کہ وہ یہاں آکر پرفارم کریں۔ شاہ رخ خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ شبنم مجید میری پسندیدہ گلوکارہ ہیں اور میں انکی گائیکی کا مداح ہوں اور میری خواہش ہے کہ میں انہیں لائیو سنوں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اصغر خان کیس میں نواز شریف نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا
   

ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے پاکستان آنے کا موقع ملا تو میں لازمی شبنم مجید سے ملاقات کروں گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: محمد بن سلمان فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے
 
 یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے اپنے موبائل فون پر شبنم مجید کے ایک گانے کی رنگ ٹون بھی لگا رکھی ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں