احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

03:04 PM, 9 Jun, 2018

کراچی:اربوں روپے کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم کی سنی گئی اور احتساب عدالت نے رہنما پیپلزپارٹی کی علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:ہماری سرحدوں کے قریب ہی دہشتگردوں کو تربیت فراہم کی گئی: جنرل زبیر محمود حیات

ذرائع کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق مشیر پٹرولیم کو 12جون سے 10جولائی تک علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا انہوں نے کہا کہ وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے 54 ارب کا قرضہ معاف کرانے والی کمپنیوں سے حساب مانگ لیا ؟

آج کل صورتحال یہ ہوگئی لوگ سیاستدانوں کو پکڑ رہے ہیں۔ عوام بے چین ہے نہ روٹی نہ کپڑا اور نہ مکان ہے۔اس موقع پر احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت سے کیس روزانہ کی بنیاد پر چلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق مشیر پٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم اپنے خلاف 462 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کیس کی سماعت کے لیے دیگر ملزمان کے ساتھ احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو 12 جون تا 10 جولائی بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے سماعت پر ڈاکٹر عاصم نے بیرون ملک جانے کی درخواست دائر کی تھی اور احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اس ملک میں اب انتخابات میں حصہ ہی نہیں لینا چاہتا۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں