کراچی: ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے. کراچی کے حلقہ این اے 241 کورنگی سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے بتایا کہ میں این اے 241، 245 اور 247 سے کاغذات جمع کرا رہا ہوں۔ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کافی دوست کاغذات جمع کرا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو اب تک سیاسی آزادی نہیں دی گئی۔ 165 لاپتا افراد بازیاب نہیں کرائے گئے اور بے گناہ اسیروں کو رہا نہیں کیا جا رہا بلکہ کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے دفاتر واپس کیے جائیں۔
مزید پڑھیں: 'سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد بڑھانے میں جلد بازی خطرناک ہے'
ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ میں نگران حکومت تقریباً پاکستان پیپلز پارٹی کی ہے اور ترقیاتی فنڈز اب بھی سندھ بھر میں خرچ ہو رہے ہیں۔ حلقہ بندیوں میں ناانصافی اور ترقیاتی فنڈز کا استعمال قبل از انتخابات دھاندلی ہے۔ امیدواروں کے اخراجات پر پابندی لگائی گئی ہے لیکن جماعت پر نہیں اور جماعتوں پر پابندی نہ لگانے سے یکساں مواقع فراہم نہیں ہوں گے۔
فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں دیوار سے لگائے جانے کا عمل اب بند ہونا چاہیے اور مائنس ون فارمولا تک تو ٹھیک لیکن اگر ایم کیو ایم کو مائنس کرنے کا تاثر ملا تو کوئی بھی فیصلہ کر سکتے ہیں۔ میں نے الیکشن کے بائیکاٹ کا لفظ استعمال نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر شپ پر میرا نام لکھنا چاہیے اور الیکشن کمیشن کو عبوری فیصلہ تسلیم کرنا چاہیے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں