حرم مکی میں مطاف سے کود کر پاکستانی تارک وطن نے خودکشی کرلی

11:25 AM, 9 Jun, 2018

مکہ مکرمہ: حرم مکی شریف سے ایک شخص نے کود کر خودکشی کرلی جبکہ اپنی ہی جان کا خاتمہ کرنے والا پاکستانی تارک وطن نکلا جس کی عمر35 سال بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیمرون میں بوکوحرام کی کارروائی،13 افراد ہلاک

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ نے کہا ہے کہ گزشتہ شب عشاءکی نماز کے بعد ایک شخص نے مطاف کی بالائی منزل سے چھلانگ لگائی جس کے باعث اس کی پسلیاں اور جسم کی مختلف ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:ہماری سرحدوں کے قریب ہی دہشتگردوں کو تربیت فراہم کی گئی: جنرل زبیر محمود حیات

تصویر بشکریہ عرب نیوز


حرم مکی شریف میں موجود ہلال احمر کی ٹیموں نے اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اجیاد ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں وہ جانبر نہ ہوسکا اور انتقال کر گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے 54 ارب کا قرضہ معاف کرانے والی کمپنیوں سے حساب مانگ لیا ؟

گورنریٹ نے کہا ہے کہ خود کشی کرنے والا پاکستانی تارک وطن ہے۔اس نے مطاف کی بالائی منزل میں موجود آہنی رکاوٹ کو عبور کیا اور نیچے کود گیا۔نیچے گرنے سے کوئی دوسرا زائر زخمی نہیں ہوا۔ متعلقہ ادارے خود کشی کے اسباب اور مزید معلومات کے لئے تفتیش کر رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں