واشنگٹن: چینی ہیکرز نے امریکی بحریہ کے کنٹریکٹر کا انتہائی حساس ڈیٹا چوری کر لیا جس میں زیر سمندر جنگی حرب سے متعلق معلومات بھی شامل ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں امریکی حکام کا حوالے دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آئی چین کے ہیکرز کی جانب سے امریکی بحریہ کے کنٹریکٹر کا انتہائی حساس ڈیٹا چوری کیے جانے کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: کیمرون میں بوکوحرام کی کارروائی،13 افراد ہلاک
رپورٹ کے مطابق چینی ہیکروں نے امریکی بحریہ کے آبدوزوں اور زیر سمندر استعمال ہونے والے اسلحے پر ریسرچ کرنے والے کنٹریکٹرز کو نشانہ بنایا اور کئی اہم معلومات چوری کر لیں جس میں 2020 تک آبدوزوں میں سپر سونک اینٹی میزائل کی تنصیب سے متعلق منصوبے کی معلومات بھی شامل ہیں اور اس منصوبے کو 'سی ڈریگن' کا نام دیا گیا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز نے سی ڈریگن منصوبے کی 614 گیگا بائٹ معلومات ہیک کیں جس میں سگنل اور سینسر ڈیٹا، سب میرن ریڈیو روم کی معلومات اور الیکٹرانک وار فیئر لائبریری کی معلومات بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیوی کی درخواست پر میزائل پروجیکٹ سے متعلق حساس معلومات شائع نہیں کی گئیں کیوں کہ ایسی معلومات شائع کرنے ملکی سالمیت کے لیے خطرے کا باعث ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ: اسرائیلی فورسز کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، 4 افراد شہید
حکام کے مطابق نیوی نے ایف بی آئی کی مدد سے تحقیقات شروع کر دیں تاہم ایف بی آئی نے اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
دوسری جانب پینٹاگون کے انسپکٹر جنرل آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیر دفاع جم میٹس حساس معلومات چوری ہونے سے متعلق خبر سامنے آنے کے بعد نیوی کنٹریکٹر کی سائبر سیکیورٹی پر نظرثانی کی ہدایات کی ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں