خلائی مخلوق سیاسی بیان ،لوگ اپنی ضروریات اورمفادات کیلئے پیغام دیتے ہیں:نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

11:01 AM, 9 Jun, 2018

لاہور:نگراں وزیراعلیٰ پنجاب پروفیسر حسن عسکری نے کہا ہے کہ میری بنیادی ذمے داری الیکشن کے انعقاد کوشفاف بناناہے،خلائی مخلوق سیاسی بیان ہے،لوگ اپنی ضروریات اورمفادات کیلئے پیغام دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے 54 ارب کا قرضہ معاف کرانے والی کمپنیوں سے حساب مانگ لیا ؟

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے مزار اقبال پر حاضری دی اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے امن و امان برقراررکھنا لازم ہے،جب بھی نئی حکومت آتی ہے بعض تبدیلیاں کی جاتی ہیں،ضروری ہوگا تو تبدیلیاں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سٹیل مل کو ڈوبنے نہیں دیں گے،مجلس عمل کتاب کے نشان پر الیکشن لڑے گی:لیاقت بلوچ

حسن عسکری کا کہنا تھا کہ نگراں کابینہ چھوٹی،غیر سیاسی ہوگی ،میراپہلے سیاسی ایجنڈا تھا نہ اب ہے،میں نے جب سے لکھنا شروع کیاہے ہرحکومت پرتنقیدکی ہے،میں آج سے نہیں 40سال سے اخبارات میں لکھ رہاہوں،میڈیاسے تعلق تھااوررہےگا،مقررکردہ وقت کے لیے آیاہوں ۔

یہ بھی پڑھیں:ہماری سرحدوں کے قریب ہی دہشتگردوں کو تربیت فراہم کی گئی: جنرل زبیر محمود حیات

نگراں وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ نگراں حکومتوں کی کارکردگی دیکھ کرشکوک دور ہوجائیں گے،بنیادی ترجیح الیکشن کو آزادانہ اورشفاف بناناہے،ضلعی انتظامیہ کو کہیں گے تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں یکساں مواقع دیں ،الیکشن میں سہولت کیلئے جو تبدیلی ہوگی وہ کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:کیمرون میں بوکوحرام کی کارروائی،13 افراد ہلاک

حسن عسکری نے کہا کہ جرمنی کے جس گھرمیں علامہ اقبال نے چندماہ قیام کیااس پرتختی لگی ہوئی ہے،جرمنی کی ہائیڈل برگ یونیورسٹی میں 3سال اقبال چیئرکاسربراہ رہا،علامہ اقبال نے جرمنی میں جو نظم لکھی لگتاہے آج کے دور کیلئے لکھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں