کیمرون میں بوکوحرام کی کارروائی،13 افراد ہلاک

10:32 AM, 9 Jun, 2018


یوگینڈا: کیمرون میں شدت پسند گروہ بوکو حرام کے مشتبہ جنگجووؤں کے حملے میں13 افراد ہلاک ہو گئے ۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ یہ حملہ ڈوگابا نامی گاؤں میں کیا گیا، جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ ہلاک شدگان میں 6 حملہ آور بھی شامل ہیں۔

نائجیریا میں فعال یہ شدت پسند گروہ ماضی میں بھی کیمرون میں کارروائیاں کرتا رہا ہے۔ 2009ءسے اب تک اس تنظیم کے حملوں کے باعث 20 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں