کارڈیف : بنگلہ دیشی بلے بازوں نے شاندار کھیل دکھا کر نیوزی لینڈ ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی سے باہر نکال دیا۔ شکیب الحسن اور محموداللہ کی شاندار سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
چیمپئینز ٹرافی کے آج ہونے والے گروپ A کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز نے اپنی ٹیم کو سات اوورز میں 46 رنز کا مثبت آغاز فراہم کیا لیکن پھر دونوں اوپنرز لیوک رونچی اور مارٹن گپٹل بالترتیب 16 اور 33 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔69 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد نیوزی لینڈ کی سب سے تجربہ کار بلے باز کین ولیمسن اور روس ٹیلر وکٹ پر اکٹھا ہوئے اور 83 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔ولیمسن 57 رنز بنانے کے بعد پویلنی لوٹ گئے ٹیلر نے عمدگی سے بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور نیل بروم کے ساتھ ٹیم کی ڈبل سنچری مکمل کرائی۔ نیوزی لینڈ نے 38.2 اوورز میں ڈبل سنچری مکمل کی تو ان کے صرف تین کھلاڑی آو¿ٹ جس سے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ اختتامی اوورز میں تیز رفتاری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 300 سے زائد رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجا لیں گے لیکن بنگلہ دیشی باو¿لرز نے آخری دس اوورز میں شاندار باو¿لنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔مصدق حسین نے شاندار باو¿لنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو یکے بعد دیگرے تین کامیابیاں دلائیں اور نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 265 رنز ہی بنا سکی۔روس ٹیلر 63، نیل بروم 36 اور جمی نیشام 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے مصدق حسین تین وکٹ لے کر سب سے نمایاں بلے باز رہے جبکہ تسکین احمد نے دو وکٹیں لیں۔
ہدف کے تعاقب میں ٹم ساو¿دھی نے شاندار اسپیل کرتے ہوئے بنگلہ دیش بیٹنگ لائن کو درہم برہم کردیا اور ابتدائی تین بلے بازوں کو پویلین لوٹا دیا جبکہ ایڈم ملنے نے جب مشفیق الرحیم کی وکٹیں بکھیریں تو بنگلہ دیش کی ٹیم 33 رنز پر چار وکٹیں گنوا کر مشکلات سے دوچار تھی۔اس موقع پر شکیب الحسن اور محموداللہ وکٹ پر یکجا ہوئے اور محتاط انداز میں اسکور کو آگے بڑھاتے ہوئے ہدف کی جانب پیش قدمی شروع کی۔
دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے تمام باو¿لرز کی خوب درگت بنائی اور اس دوران رن ریٹ کو بھی برقرار رکھا جس کی بدولت بنگلہ دیش جیت کی راہ پر گامزن ہو گیا۔دونوں نے 224 رنز کی شاندار شراکت قائم کر کے نیوزی لینڈ کو میچ سے باہر کردیا اور جب شکیب 114 رنز کی عمدہ باری کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے تو بنگلہ دیش کو میچ میں فتح کیلئے صرف نو رنز درکار تھے۔مصدق حسین نے چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو 16 گیندوں قبل ہی فتح سے ہمکنار کرا دیا، محموداللہ نے ناقابل شکست 102 رنز کی اننگز کھیلی۔محموداللہ اور شکیب کو شاندار سنچریوں پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو چیمپئینز ٹرافی سے باہر کر دیا
کارڈیف : بنگلہ دیشی بلے بازوں نے شاندار کھیل دکھا کر نیوزی لینڈ ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی سے باہر نکال دیا۔ شکیب الحسن اور محموداللہ کی شاندار سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
11:53 PM, 9 Jun, 2017