تائی پی: تائیوان کے ماہرین صحت نے کیکڑے کے خول سے ملیریا پھیلانے والے مچھروں کے خاتمہ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
تائیوان نیشنل اوشن یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین نے چاندی کے ذرات ملاکر ان سے ملیریا پھیلانے والے مچھروں کے خاتمہ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ماہرین نے کیکڑے کے خول کا سفوف بنایا اور اس میں چاندی کے نینو ذرات ملاکر ان کی کم شدت کی مقدار کو مچھروں والے پانی کے ذخائر پر چھڑکا تو اس سے ملیریا کی وجہ بننے والے مچھر، انڈے اور ان کے لاروے بہت تیزی سے ختم ہوگئے۔
ماہرین نے کہا ہے کہ یہ ذرات مچھر کے جسم میں سرایت کرکے اس کے خلیات کو تباہ کردیتے ہیں اور اس کا حیاتیاتی چکرمتاثر ہوجاتا ہے۔
تجربہ میں یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ جب اس کا محلول پانی پر چھڑکا گیا تو اس سے پانی میں موجود خطرناک ترین بیکٹیریا بھی ختم ہوگئے جن میں نمونیا اور دیگر امراض کی وجہ بننے والے جراثیم بھی شامل تھے۔