چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اے کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 266رنزکا ہدف دیا ہے۔ کیویز نے اپنے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 265رنز بنائے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے میچ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کیوی اوپنرز نے اپنے کپتان کے فیصلے کا ساتھ دیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 46رنز بنائے،اوپنر مارٹن گپٹل 33اور لیوک رونچی 16رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
بعدازاں کیوی کپتان ولیمسن57اورجہاندیدہ بیٹسمین راس ٹیلر 63کے درمیان 83کی ایک بہتر شراکت قائم ہوئی جس سے نیوزی لینڈ کی پوزیشن خاصی مستحکم ہوئی۔
دیگر کیو ی بیٹسمینوں میں جیمس نیشام 23، نیل بروم 36،،ایڈم ملنے7،میچل سانٹنر14(ناٹ آئوٹ)،ٹم سائوتھی 10ناٹ آئوٹ جبکہ کورے اینڈریسن کوئی رن بنائے بغیر آئوٹ ہوئے۔اسطرح کیوی ٹیم نے آٹھ وکٹوں پر 265رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔
بنگلہ دیش کی طرف سے مصدق حسین کامیاب بولر ثابت ہوئے انھوں نے 3 وکٹیں لیں، جبکہ تسکین احمد نے2مستعفیض الرحمان اور روبیل حسین نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔