مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کی عرصہ 3سال کیلئے تعیناتی

09:37 PM, 9 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

پشاور:  گورنر خیبر پختونخوا چانسلر نے فوری طور پر خیبر پختونخوا  کی مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کی عرصہ 3سال کے لئے تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لنکو پنگ یونیورسٹی سویڈن کے ڈاکٹر قمر الوہاب کی بحیثیت وائس چانسلر شہدائے آرمی پبلک سکول یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی،نوشہرہ اینٹما لوجی ڈیپارٹمنٹ زرعی یونیورسٹی پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر امتیاز علی خان کی بحیثیت وائس چانسلر صوابی یونیورسٹی ،سوات یونیورسٹی کے ایکٹنگ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بخت جہاں کی بحیثیت وائس چانسلر خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک،انڈسٹریل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ،انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین کی بحیثیت وائس چانسلر انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی پشاور، ائیرڈ(ARID) زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے شعبہ سائنس کے ڈین ڈاکٹر ایس ایم ثقلین نقوی کی باچا خان یونیورسٹی چارسدہ اور وائس چانسلر قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان کی بحیثیت وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی تعیناتی کی گئی ہے۔ان امور کا اعلان محکمہ اعلیٰ تعلیم حکومت خیبر پختونخواکی جانب سے محکمہ اطلاعات کو بھیجے گئے چھ مختلف اعلامیوں میں کیا گیا۔

مزیدخبریں