انتخابات کے بعد برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کی ملکہ برطانیہ سے ملاقات

08:41 PM, 9 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

لندن: برطانیہ میں گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے بعد برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے بعد برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ ہم حکومت بنائیں گے،پولیس اور اداروں کو مزید اختیارات دیں گے، شدت پسندی اور اس کے حامیوں کو شکست دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یونینسٹ پارٹی کے ساتھ مل کر برطانیہ کے مفاد میں فیصلے کریں گے، بریگزٹ پر عمل کریں گے۔واضح رہے کہ برطانیہ کے عام انتخابات میں تھریسامے کی کنزرویٹوپارٹی نے 318 نشستیں حاصل کی ہیں، لیبر پارٹی 261نشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ حکومت بنانے کے لیے کسی بھی پارٹی کو 326 ووٹ درکار ہیں۔

مزیدخبریں