مہنگی ترین پاکستانی فلم ”یلغار “ عید پر 60 ملکوں میں ریلیز ہوگی

کراچی: لالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم ’یلغار‘ رواں ماہ عیدالفطر کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے 60سے زائد ملکوں میں ریلیز کی جار ہی ہے۔ اس فلم کی اردو سمیت چینی ،جاپانی، ناریجین، فرانسیسی ،جرمنی ،انگلش ودیگر زبانوں میں ڈبنگ بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ فلم کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے 800سینما گھروں میں بیک وقت نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

08:26 PM, 9 Jun, 2017

اس کی تشہیری مہم کا آغاز17 جون سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق فلم ہدایتکار حسن رانا کا کہناتھاکہ ’یلغار‘پہلی پاکستانی فلم ہوگی جو پاکستان سمیت دنیا کے60سینما گھروں میں عیدالفطر کے دن نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔مزید تفصیلات کے مطابق راوپنڈی میں فلم کا پہلا پریمیئر شو شہدا کی فیمیلیز اور ایدھی سینٹر کے بچوں کے ساتھ رکھا جائے گا جس میں ملک کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔فلم کی آمدنی کا ایک حصہ شہدآ کی فیملیز کو دیا جائے گا۔ فلم کے میگا پریمیئر شوز بیک وقت امریکا برطانیہ اور چین میں منعقد کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں