آستانہ: بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی آستانہ میں پاکستانی صحافیوں کے کشمیر کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔ پاکستانی صحافیوں نے بھارتی وزیر اعظم سے پوچھا پاکستان اور بھارت میں مسائل کا حل کیا ہے؟۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آپ کا کیا موقف ہے۔
کیا آپ کے دورہ حکومت میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر ہو جائیں گے اور مسئلہ کشمیر بھی حل ہو جائے گا۔؟ سوالوں کی بوچھاڑ دیکھ کر مودی تیزی سے لابی سے باہر نکل گئے۔
واضح رہے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان کانفرنس ہال میں دو سے تین منٹ تک ملاقات ہوئی۔ دونوں وزراء اعظم نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے سے گفتگو کی۔
اس سے قبل دونوں وزراء اعظم کے درمیان 25 دسمبر 2015ء کو آخری مرتبہ ملاقات ہوئی تھی جب نریندر مودی وزیراعظم نواز شریف سے ملنے جاتی عمرہ لاہور آئے تھے
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں