شیری رحمن’’ لیڈی سینیٹر‘‘ کہنے پر سیخ پا ہوگئیں

06:03 PM, 9 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سینیٹ میں حکومتی وزیر  کی طرف سے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمن’’ لیڈی سینیٹر‘‘ کہنے کا برا منا گئی  اور موصوفہ سیخ پا ہوگئیں، اس معاملے پر وزیرقانون و انصاف پریشان ہوگئے جبکہ اراکین سینیٹ حیرانگی سے صورتحال کو دیکھتے رہے ۔

سینیٹ میں جمعہ کو اجلاس میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے ماحولیات کے حوالے سے سینیٹر شیری رحمن کے توجہ مبذول نوٹس پر بیان دیا۔ خاتون سینیٹر شیری رحمن کے سولات کا جواب دیتے ہوئے انھیں لیڈی سینیٹر  کہہ گئے جس پر شیری رحمن لال پیلی ہوگئیں اور احتجاج کیا کہ انہیں لیڈی سینیٹر کیوں کہا جارہا ہے۔ ٖفرق کیوں رکھا جارہا ہے۔

خاتون سیینٹر کے احتجاج پر وزیر قانون کو انھیں فاضل سینیٹر کہنا پڑگیا۔ وزیر قانون کے بیان کے بعد شیری رحمن ا پنی نشست سے کھڑی ہوگئیں اور سخت اندازمیں کہا کہ انھیں خاتون سینیٹر کیوں کہا گیا۔

وزیر قانون نے وضاحت کی کہ اعتراض کے بعد تو انہوں نے ایک بار بھی خاتون سینیٹر نہیں کہا جس پر معاملہ رفع دفع ہوگیا۔

مزیدخبریں