بیجنگ: نظام تعلیم چاہے کسی ملک کا ہو امتحانی نقل اس نظام کا مسئلہ ہے۔ اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے چین نے امتحانی مراکز میں جدید ڈرون اور چہرہ پہچاننے کی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا گیا، نئے قانون کے تحت نقل کرنے والوں کو 7سال تک قید کی سزا دی جاسکے گی۔
چین میں محکمہ تعلیم نے امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے، نقل کرنے والے اور نقل میں مدد دینے والے کیلئے 7 سال قید کی سزا مقرر کی گئی ہے۔امتحانی مراکز میں چہرہ پہنچاننے کی صلاحیت کے حامل تھری ڈی کیمروں اور ڈرونز سے مدد لی جا رہی ہے۔چین میں اچھی ملازمت کے حصول کیلئے یونیورسٹی کی تعلیم ضروری سمجھی جاتی ہےاسی لیے یونیورسٹی میں داخلے کے امتحانات کے دوران نقل کو روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جا رہا ہے۔