پانچ زبانوں میں دعائیں دینے والا ربورٹ پادری ایجار

05:28 PM, 9 Jun, 2017

برلن: جرمنی کے شہر وٹنبرگ میں چرچ کیلئے روبوٹ پادری تیار کرلیا گیا۔ یہ روبوٹ پانچ مختلف زبانوںجرمن، انگلش، فرانسیسی، ہسپانوی اور پولش میں دعائیں میں دعائیں دے سکتا ہے۔
اس روبوٹ کو ”بلیس یو ٹو“ کا نام دیا گیا ہے جو بائبل سے مختلف اقباسات پڑھتا ہے اور اختتام پر ”خدا ہم پر مہربانی کرے اور تمہاری حفاظت کرے“ کے الفاظ ادا کرتا ہے۔فی الحال اسے وٹنبرگ میں پروٹسٹنٹ انقلاب کی تاریخ سے متعلق جاری نمائش میں رکھا کیا گیا ہے ۔ اگر کوئی چاہے تو وہ روبوٹ کے ادا کیے ہوئے ان الفاظ کی کاغذ پر چھپی ہوئی نقل بھی حاصل کرسکتا ہے۔
اس روبوٹ کے مو¿جد اسٹیفن کریبس ہیں جن کا کہنا ہے کہ ”بلیس یو ٹو“ کا مقصد انسان پادریوں کی جگہ لینا ہر گز نہیں بلکہ عقیدے کے میدان میں روبوٹس کے حوالے سے بحث شروع کروانا ہے۔ اس وقت یورپ میں عیسائی عقیدے کو صحیح طور پر ماننے والوں کی تعداد بہت کم رہ گئی ہے اور اسٹیفن کا خیال ہے کہ اس طرح کی بحث کے نتیجے میں یورپ کو ایک بار پھر مذہب کی طرف متوجہ کیا جاسکے گا جو بڑی تیزی سے لادینیت کی دلدل میں دھنستا جارہا ہے۔

مزیدخبریں