پی سی بی کیس کا فیصلہ نہیں چاہتا، الفاظوں کا کھیل نہ کھیلا جائے،وکیل شرجیل خان

05:08 PM, 9 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: پی سی بی نے سپاٹ فکسنگ ٹربیونل کی سماعت میں برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات شامل کرنے کی درخواست دائر کردی. ناصر جمشید کے خلاف پی سی بی نے ثبوت فراہم کردیے۔

تفصیلات کے مطابق سپاٹ فکسنگ ٹربیونل کی سماعت کے دوران دائر کردہ درخواست میں پی سی بی نے موقف اختیار کیا کہ رواں ماہ کے آخر میں برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی پی سی بی کو اہم شواہد فراہم کرے گی جسے سپاٹ فکسنگ کیس کا حصہ بنایا جائے۔پی سی بی وکیل تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ بورڈ نے ٹربیونل کی کاروائی روکنے کی درخواست نہیں کی، پتہ نہیں شرجیل خان این سی اے کی تحقیقات سے کیوں گھبرا رہے ہیں ۔
شرجیل خان کے وکیل شیگان اعجاز کا کہنا ہے کہ پی سی بی کیس کا فیصلہ نہیں چاہتا، الفاظوں کا کھیل نہ کھیلا جائے، شرجیل خان این سی اے کی تحقیقات کا حصہ نہیں ان کا کیس کیسے روکا جاسکتا ہے۔ ٹربیونل نے شرجیل خان کیس کی سماعت 13 جون تک ملتوی کردی ہے ادھر پی سی بی نے ناصر جمشید کے خلاف ثبوت پیش کردیے ہیں جس پر ناصر جمشید 30 جون کو جواب جمع کرائیں گے۔

مزیدخبریں