لندن: ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق شہد میں پائی جانے والی قدرتی مٹھاس دل کے دورے سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ ماہرین نے شہد میں پائی جانے والی مٹھاس کو ٹری ہالوس کا نام دیا ہے جو پروٹین میں موجود مدافعتی سیلوں کے ذریعے چکنائی کے جرثوموں کو ہٹاتی ہے اور امراض قلب سے مزاحمت کر سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جس طرح یہ جرثومے رگوں میں بننا شروع ہوتے ہیں اسے ایتھرو اسکلیروسس کہتے ہیں جو رگوں کو سخت بناتے ہیں۔
اس کے علاوہ ہائی بلڈ پریشر، دل کے امراض اور دل کے دورے کے امکانات بھِی بڑھاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق شہد میں پایا جانے والا ٹری ہالوس مشرومز، لابسٹرز اور جھینگوں میں بھی پایا جاتا ہے۔
ٹری ہالوس ٹی ایف ای بی پروٹین پر کام کرتا ہے اور مدافعتی سیل، مائیکروفیجز کے ذریعے منہ کے جرثوموں کو ختم کرتا ہے جب کہ یہ نہ صرف اندرونی طاقت کو بڑھاتا ہے بلکہ نئے سیل بھی بناتا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں