بغداد: امن دشمنوں نے ایک بار پھر عراق کو لہو لہو کر دیا ہے۔ عراق کے شہر کربلا میں مارکیٹ کے قریب ایک خودکش دھماکا اس وقت ہوا جب لوگ بازار میں خریداری میں مصروف تھے اس دوران اچانک دھماکا ہو گیا۔ دھماکے کے بعد ہر طرف کہرام مچ گیا اور خون میں لت پت لاشے ہر طرف بکھیرے پڑے نظر آئے۔
اس خودکش دھماکے میں 30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ اسپتال میں کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اس دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی عراق کے مختلف شہروں میں مارکیٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں ابتک متعدد افراد جان کی بازی ہار ہو چکے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں