لندن: ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین گیند باز مرلی دھرن کو جمعرات کے روز آئی سی سی کے ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ جمعرات کو سری لنکا اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میچ کی اننگز کے وقفے کے دوران ایک تقریب میں مرلی دھرن کو یہ اعزاز دیا گیا۔
مرلی دھرن ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے وہ واحد کھلاڑی ہیں جنھوں نے 800 وکٹیں حاصل کیں۔ مرلی دھرن ایک روزہ میچوں میں بھی کامیاب ترین باؤلر تھے اور انھوں نے ون ڈے کرکٹ میں 534 وکٹیں لیں۔
مرلی دھرن سری لنکا کی جانب سے پہلے کرکٹر ہیں جنھیں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔ لندن میں تقریب کے دوران آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹوو ڈیوڈ رچرڈسن نے انھیں ایک اعزازی کیپ دی۔
WATCH: Legendary Sri Lankan spinner Muttiah Muralitharan inducted into @ICC Cricket Hall of Fame. https://t.co/plpMNyb9PC #CT17 pic.twitter.com/4hfehLX5fi
— Sky Sports Cricket???? (@SkyCricket) June 8, 2017
اس موقع پر مرلی دھرن کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے انتہائی فخر اور اعزاز کی بات ہے اور خاص کر آئی سی سی کی جانب سے جو کہ کسی بھی کرکٹر کی سب سے بڑی خواہش ہو سکتی ہے۔ میں آئی سی سی کا اس موقع پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور میں اسی زندگی بھر نہیں بھولوں گا۔
یاد رہے مرلی دھرن نے 1993 سے لے کر 2011 تک کے دوران سری لنکا کی جانب سے 133 ٹیسٹ اور 350 ایک روزہ میچ کھیلے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں انھوں نے 67 بار ایک ہی میچ میں پانچ وکٹیں اور 22 مرتبہ 10 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ سری لنکا کی اس ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے ارجونہ رانا ٹنگا کی قیادت میں 1996 میں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آئی سی سی ورلڈ کپ جیتا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں