باکسر عامر خان کے اپنے والد سے تنازعات بالاآخر ختم

02:31 PM, 9 Jun, 2017

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے اپنے والد سے تنازعات بالاآخر ختم ہو گئے ہیں۔ اس کا ثبوت برمنگھم میں پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران سامنے آیا۔ عامر خان اپنے والد ساجد خان کے ساتھ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

اس موقع پر عامر خان نے ٹوئٹ بھی کیا کہ ماضی بالاآخر ماضی ہوتا ہے اب وہ روشن مستقبل کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ سال باکسر عامر خان گھریلو تنازعات کی وجہ سے کافی خبروں میں رہے۔ سنیپ چیٹ پر فریال نے الزام لگایا کہ ان کے سسرال والوں نے انہیں مارنے کی کوشش کی جبکہ عامر سے ان کی طلاق کروانے کی بھی کوشش کی گئی اور یہ سب اس وقت ہوا جب وہ اپنے پہلے بچے کے ساتھ حاملہ تھیں۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ عامر بھی اپنے گھر والوں کی زیادتیوں کا شکار بنتے آ رہے ہیں۔

 

ساس بہو کی لڑائی میں عامر خان کے والد سجاد خاں بھی کود پڑے تھے۔ شاہ خان نے فریال مخدوم کو شیطانی ذہنیت کی مالک اور جھوٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عامر خان نے فریال کو خاموش رہنے کی ہدایت کی لیکن اس کے باوجود وہ بے بنیاد باتیں گڑھ رہی ہے اور فریال کی حرکتوں کا منطقی انجام طلاق ہی ہو گا۔

یاد رہے بیوی اور والدین کے درمیان جاری تنازع میں مبتلا باکسر عامر خان نے والد اور اہل خانہ کوکاروبار سے نکال دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں