اوول: بھارتی ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 15ویں بلے باز بن گئے۔ دھونی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف میچ میں 63 رنز کی اننگز کھیل کر سابق سری لنکن بلے باز اروندا ڈی سلوا اور جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ڈی سلوا نے 9284 جبکہ ویلیئرز نے 9303 رنز بنا رکھے ہیں۔ دھونی نے اب تک 288 میچز میں 9338 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 10 سنچریاں اور 62 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
دھونی کی زیر قیادت انڈین ٹیم نے ورلڈ کپ، ورلڈ ٹی20 اور چیمپیئنز ٹرافی جیسے ایونٹ جیتے اور وہ ڈومیسٹک سطح پر انڈین پریمیئر لیگ اور چیمپیئنز لیگ جیسے ٹائٹل جیت کر خود کو ایک عظیم کپتان بھی ثابت کر چکے ہیں۔ تاہم گزشتہ روز دھونی نے کہا تھا پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو سب سے مشکل باؤلر قرار دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے شعیب اختر سے مشکل باؤلر کا سامنا نہیں کیا اور ان کی انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ یارکر کرنے کی صلاحیت مشکلات سے دوچار کرتی تھی۔ دھونی نے کہا کہ میری تکنیک محدود تھی جس کے سبب مجھے تمام ہی فاسٹ باؤلرز خاصے مشکل لگتے تھے اور فاسٹ باؤلرز کا سامنا کرنا بہت مشکل لگتا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں