سری لنکن بلے باز چمارا کپوگیدرا فٹنس مسائل کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے

01:11 PM, 9 Jun, 2017

لندن: سری لنکن کرکٹ ٹیم کے بلے باز چمارا کپوگیدرا فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ میں رواں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ سٹینڈ بائی کھلاڑی دانشکا گونا تھلیکا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کپوگیدرا بھارت کے خلاف میچ کی تیاری کے سلسلے میں پریکٹس سیشن کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد کپوگیدرا کو دو ہفتوں تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اسلئے وہ چیمپئنز ٹرافی کے بقیہ میچز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں