کو ئٹہ: گرمی کی شدت میں اضافے اور بجلی کی طویل لو ڈ شیڈنگ سے پر یشان روزے دارروں نے تالابوں کا رخ کیا ہے ۔یہ تالاب کوئٹہ کے مضافات میں صحت افزا مقام ہنہ اوڑک اور اختر آباد میں میں واقع ہے۔
روزے میں ایک طرف تپتا سورج اورشدیدگرمی تو دوسری جانب بجلی کی طویل اور غیر علانیہ لو ڈشیڈنگ سےجب شہر یوں کے لئے گھروں میں رہنا مشکل ہو جاتا ہے تو وہ ان تالابوں کا رخ کرتے ہیں بچے بڑے صاف ٹھنڈے پانی میں ڈبکیاں لگا تے ہیں اور تالاب میں موج مستیاں کر تے ہیں۔دو پہر کے وقت ان تالابوں پر خوب رش کش ہو تاہے ۔بچے ہلہ گولہ کر تے ہو ئے نظر آتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹھنڈے پانی سے نہانے کے بعد گر می کی شدت کمی محسو س ہو تی ہے
ان تالابوں میں نہانے کے لئے فی کس 30روپے فیس بھی وصول کی جا تی ہے ۔