لاہور: صوبائی دارلحکو مت پشاور کو کلین اینڈ گرین بنانے کے اعلانات الفاظ تک محدود رہے۔ شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال کے باعث گندگی کے ڈھیر لگ گئے جس سے اٹھنے والی بدبو نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے ۔
شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے۔تعفن اور بدبوسے لوگوں کیلئے سانس لینا محال ہوگیا، سرکاری مشینری ،ضلع انتظامیہ اور متعلقہ ادارے غائب ،شہر کے گلی کوچے فیلتھ ڈپو کا منظر پیش کرنے لگے۔
شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال سے نہ صرف بیماریوں میں اضاافہ ہو رہا ہے بلکہ اس صورتحال سے انتظامیہ اور ڈبلیو ایس ایس پی کی کارکردگی کا پول بھی کھل گیا ہے۔
پشاور کو کلین اینڈ گرین رکھنے کے حکومتی دعوے اپنی جگہ لیکن شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال کچھ اور ہی کہانی سنارہی ہے ۔