کترینہ کیف کی" وہیل "کے ساتھ تیراکی کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

11:50 AM, 9 Jun, 2017

منیلا :بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے وہیل شارک کے ساتھ تیراکی کرکے بالی ووڈ میںسب کو حیران کر دیا ہے ،مداحو ں کی جانب سے انہیں خطروں کی کھلاڑی قرار دیا جا رہا ہے جبکہ ان کی اس بہادری پر ان کے قریبی دوستوں نے بھی خوب سراہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف نے تیراکی کا سفید لبا س زیب تن کئے ہوئے فلپائن میں ’یوم البحر ‘(سمندروں کے عالمی دن )کے موقع پر وہیل شارک کے ساتھ تیراکی کرتے ہوئے اپنا فوٹو شوٹ کروایاہے جس میں وہ وہیل شارک کے ساتھ ساتھ تیر تی ہوئی دکھا ئی دیتی ہیں جبکہ وہیل شارک کے دم پر اپنی ٹانگ بھی رکھے ہوئے نظر آتی ہیں ۔

اپنے شوٹ کی اس ووڈیو کو کترینہ کیف نے کو سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کیا ہے جس کے باعث بالی ووڈ میں خوب چرچے ہو رہے اور مختلف قسم کے تجزیئے بھی سامنے آرہے ہیں جبکہ ان کے دوستوں نے بھی انہیں خوب داد دی ہے جس پر باربی ڈول بھی خوش ہیں ۔واضح رہے کہ کترینہ کیف اب باقاعدگی سے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی سرگرمیوں سے آگاہ رکھتی ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے باقاعدہ ایک ٹیم بھی مقرر کر رکھی ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں