گھر کے سامنے سے گزرنے کی سزا،با اثر زمیندار نے اقلیتی برادری کے افراد پر حملہ کردیا

11:09 AM, 9 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

صادق آباد:  گھر کے سامنے سے گزرنے پر با اثر زمیندار نے اقلیتی برادری کے افراد پر حملہ کردیا۔خواتین کو برہنہ کرکے تشدد کرتے رہے ،ان کے دو گھروں کو آگ بھی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں ظالم جاگیر دار نے اقلیتی برادری کے افراد پر دھاوا بول دیا، دو گھروں کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔زمیندار کے وحشی غنڈ وں نے پورے خاندان کو بیچ بازار لاکھڑا کیا۔خواتین کو برہنہ کر کے تشدد کرتے رہے،ظالموں نے سرعام غریب کی عزت مٹی میں ملا دی بعد میں علاقہ بدر بھی کر دیا۔آ س پاس رہنے والوں میں سے کسی نے ظلم کیخلاف آواز نہ اٹھائی۔بتایا جاتا ہے کہ  پولیس بھی طاقت ور کی باندی بن گئیظالم کو نکیل ڈالنے کے بجائے مظلوم کو شکایت واپس لینے پر مجبور کررہی ہے۔

مزیدخبریں