عجمان میں اماراتی بچیاں کار میں دم گھٹنے سے ہلاک

11:21 AM, 9 Jun, 2017

عجمان : عجمان میں دو بہنیں جن کی عمریں دو اور چار برس کے درمیان تھیں وہ اپنی والد کی گاڑی میں دو گھنٹے سے موجود تھیں۔ اس گاڑی کو گھر کے صحن میں پارک کررکھا تھا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ان دونوں کا خاندان بچیوں کو گاڑی میں چھوڑ کر بھول گیا تھا ۔ جب اس بچی کے خاندان کو احساس ہوا کہ دونوں بچیاں حیسہ اور موذیٰ غائب ہیں تو انہوں نے ان کی تلاش شروع کردی۔  

 اس وقت ان کا بھائی فوراً گاڑی میں پہنچا جہاں پر اس نے دیکھا کہ اس کی بہنیں سانس نہیں لے رہی ہیں۔ جس کے بعد اس نے اپنے والد کو فون کیا اور کہا کہ وہ جلد  مسجد سے گھر آئیں اور انہیں اسپتال لے کرجائیں۔ جب بچیوں کا والد انہیں اسپتال لے کر گیا تووہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ یہ دونوں بچیاں زندہ نہیں ہے۔ جب کہ اسپتال ذرائع نے سی آئی ڈی کو اس واقعے کے متعلق آگاہ کیا جنہوں نے فرانزک رپورٹس کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی کہ بچیوں کی ہلاکت آکسیجن کی کمی کے باعث واقع ہوئی ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں