چیمپیئنز ٹرافی: پاکستانی ٹیم کوسری لنکاسے میچ کھیلنے سے قبل بڑی خوشخبری مل گئی

10:21 AM, 9 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

لندن:جہاں ایک طرف پاکستانیوں کیلئے یہ ایک بڑی خوشخبری ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی  میں سری لنکا کے ہاتھوں ایونٹ کی فیورٹ بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد گروپ بی میں انتہائی دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی ہے پاکستان بھی اب ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر سکتا ہے تو دوسری  جانب سری لنکا کے مڈل آرڈر بیٹسمین چمارا کاپو گیڈرا گھٹنے میں انجری کے باعث آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔ ان کی جگہ 26 سالہ اوپنر دنوشکا گونا تھیلاکا کو آئی لینڈر ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے۔

اوول کرکٹ گرانڈ میں بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران وہ فٹنس مسائل سے دوچار ہوئے۔دو سال سے زائد عرصہ کے بعد انہیں چیمپئنز ٹرافی کی خاطر سری لنکن ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ انہیں چند دن آرام کی ہدایت کی گئی ہے تاہم ٹیم انتظامیہ اور معالجین نے اننگاہ رکھی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ گروپ بی میں پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف فتح کے بعد بھارت سمیت ان تینوں ٹیموں کے یکساں دو پوائنٹس ہو گئے تھے لیکن رن ریٹ کی بنیاد پر بھارت پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا سے شکست ،بھارت کے باہر ہونے کا خدشہ

مزیدخبریں