لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
لاہور میں بارش کے بعد گرمی دم توڑ گئی
موسم کا حال سنانے والوں کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں سورج آج پھر زور دکھائے گا،اندھیرا ہوتے ہی بادل آئیں گے ۔لاہور،گوجرانوالہ ،راولپنڈی، سرگودھا،فیصل آباد اور ملتان ڈویژن میں کہیں کہیں بارش گنگنائے گی۔پشاور،ہزارہ ،مالاکنڈ،بنوں اور کوہاٹ میں بھی تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ فاٹا اور کشمیر کے پہاڑوں پر بادل گرج گرج کر برسیں گے
جبکہ کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا،کئی علاقوں میں بوندا باندی رنگ جما سکتی ہے۔