مدینہ منورہ :سعودی محکمہ سیاحت نے عمرہ زائرین کو ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اور سہولت متعارف کروا دی ہے ،زائرین اب مدینہ منورہ ڈبل ڈیکر بس کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔گزشتہ روز ڈمدینہ منورہ کے اہم مقامات کے درمیان ڈبل ڈیکر بس نے اپنا آزمائشی سفر مکمل کر لیا ہے جس کے بعد بہت جلد یہ بس سروس شروع کردی جائے گی ۔
مدینہ منورہ کے ادارہ ترقیات نے سیاحت کے شعبے میں کام کرنے والی ایک کمپنی کے ساتھ مل کر اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا ہے ۔
ادارے کے ترجمان فہد البیتی نے بتایا کہ ڈبل ڈیکر بس کے سفر کا آغاز مسجد نبوی سے ہو گا۔اس کے ذریعے زائرین کو مدینہ منورہ کے گیارہ مقامات تک لے جایا جائے گا ۔
ان میں جنت البقیع قبرستان ، جبل احد ، مسجد قبلتین ، سلطانہ روڈ اور تجارتی مراکز اور دوسرے مقامات شامل ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔