نیویارک:خوبصورت چہرے اور گوری رنگت کی خواہش سب ہی کو ہوتی ہے ،اس بات کو دیکھتے ہوئے آج ہم آپ کو چند ایسے کھانے بتائیں گے جن کے استعمال سے آپ کا رنگ صاف ہوجائے گا۔
سولمن مچھلی
مچھلی کے باقاعدہ استعمال سے انسانی جسم کو وٹامن بی ملتی ہے جس کی وجہ سے جلد چمکدار اور صاف ہوتی ہے۔آپ کو چاہیے کہ سولمن یا تونا مچھلی ضرور کھائیں۔
اخروٹ اورچیا کے بیج
ہماری جلد کو اومیگاتھری فیٹی ایسڈ کی اشد ضرورت ہوتی ہے جو اخروٹ اور چیاکے بیجوں میں یہ وافر مقدار میں ہائے جاتے ہیں۔
میٹھے آلو
کچھ سبزیوں جیسے میٹھے آلو،کھیروں،پالک اور گاجروں میں پانی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ جلد کو نرم وملائم رکھتی ہیں۔اس سے نہ صرف آپ کی جلد مائم ہوگی بلکہ سرخ اور چمکدار بھی ہوجائے گی۔
بادام
ان میں وٹامن ای کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے جلد بہت زیادہ صحت مند ہوتی ہے۔اگرآپ بادام باقاعدگی سے کھائیں گے توآپ کو سن سکرین کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔
سن فلاور کے بیج
وٹامن ای سے بھرپور ہونے کی وجہ سے سن فلاور کے بیج بھی جلد کو نہ صرف خوبصورت بناتے ہیں بلکہ یہ آلودہ ماحول سے بھی جلد کو بچا کر رنگ گورا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
فائبر والی غذائیں
آپ کو چاہیے کہ اپنی روزانہ کی خوارک میں فائبر والی غذائیں جیسے براﺅن رائس،جو،گندم،لوبیے اور دلیے کا استعمال کریں۔اس سے چہرے اور جسم کی جلد سے چھائیاں بھی دور ہوں گی۔
اورنج جوس
وٹامن سی سے بھرپور ہونے کی وجہ سے آپ کو چاہیے کہ باقاعدگی کے ساتھ اورنج جوس کااستعمال کریں۔اس کے استعمال سے جلد نرم اور چمکدار ہوجائے گی۔