اسلام آباد: ”عوام پاکستان“ کے سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ اگر این ایف سی ٹھیک نہیں کیا گیا تو پاکستان کبھی آئی ایم ایف سے جان نہیں چھڑوا پائے گا۔مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ اگر این ایف سی ٹھیک نہیں کیا گیا تو پاکستان کبھی آئی ایم ایف سے جان نہیں چھڑوا پائے گا۔
ان کاکہنا تھا کہ اس این ایف سی کے اندر آپ کی معیشت نہیں چل سکتی ، جو آپ کے وفاق کو کنگال کر رہا ہے۔ ملک میں اشرافیہ کا نظام چل رہا ہے، ملک میں ایسٹ انڈیا کا نظام آج بھی چل رہا ہے، ہم نے اس نظام کو تبدیل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی آئیڈیاز کی بنیاد پر بنائی گئی پارٹی ہے۔ ہم نے لکھ کر دے دیا ہے کہ دو ٹرمز سے زیادہ پارٹی کا کوئی صدر یا سیکریٹری بھی نہیں بن سکتا، نئے لوگوں کو آنے کا چانس دینا ہوگا، ہمیں نیا نظام چاہئے جس میں ہر آدمی آگے جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ان سب جماعتوں کی ترجیحات دیکھ لی ہیں، ان کی ترجیحات ہماری ترجیحات سے مختلف ہیں، یہ سب میرے مخالف ہیں، میں کسی کو ملک دشمن یا قوم دشمن نہیں سمجھتا، ہماری جماعت سب سے بات کلرنے کو تیار ہے، انہیں کوئی احساس نہیں ہے کہ مڈل کلاس کس کرب سے گزر رہی ہے، دنیا کے کسی بھی ملک میں اتنا ٹیکس نہیں جو پاکستان میں ہے۔