وفاقی حکومت  ترسیلات زر کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

 وفاقی حکومت  ترسیلات زر کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

اسلام آباد:وفاقی حکومت  ترسیلات زر کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام  ہوگئی۔ وفاقی حکومت گزشتہ مالی سال ایک اوراہم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مالی مشکلات سے دوچار ملک میں 24-2023 کے لیے مقرر کردہ ترسیلات زر کا ہدف حاصل نہ ہوسکا۔

 گزشتہ مالی سال کے دوران ترسیلات زر میں اضافے کے باوجود وفاقی حکومت اور اس کے ادارے ترسیلات زر کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔وفاقی حکومت نے مالی سال 24-2023 کے لیے ترسیلات زر کا سالانہ ہدف 30 ارب 53 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز مقرر کیا تھا لیکن گزشتہ مالی سال ترسیلات زر 30 ارب 30 کروڑ ڈالرز رہیں۔

بعد ازاں گذشتہ مالی سال کے لیے ترسیلات زر کا تخمینہ 28 ارب 78 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز لگایا گیا تھا۔تاہم مالی سال 23-2022 کی نسبت مالی سال 24-2023 میں ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر 10.7 فیصد اضافہ ہوا جہاں مالی سال 23-2022 میں ترسیلات زر 27 ارب 30 کروڑ ڈالرز رہی تھیں۔

مصنف کے بارے میں