افغان شہریوں کی پاکستان آمد و روانگی سے متعلق نیا طریقہ کار نافذ کرنے کا فیصلہ

08:41 PM, 9 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:افغان شہریوں کی پاکستان آمد و روانگی سے متعلق نیا طریقہ کار نافذ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے افغان شہریوں کی پاکستان آمد اور روانگی سے متعلق نیاطریقہ کار نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے طریقے کا مقصد افغان شہریوں کی مانیٹرنگ کو مؤثربناناہے۔

ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کے پروف آف رجسٹریشن (پی اوآر) کارڈ اور افغان سیٹیزن کارڈ (اے سی سی) طورخم بارڈرپر ایف آئی اے اپنی تحویل میں لےگی۔ رضاکارانہ طور پر افغانستان واپسی پر وی آر ایف فارم ملےگا اور اس فارم پر افغانستان میں گرانٹ ملےگی۔

ذرائع کا مزیدکہنا تھا کہ یو این ایچ سی آر کے بغیر افغانستان واپس جانے والوں کےکارڈ پنچ کرکے ایف آئی اے اپنی تحویل میں رکھےگی، ایف آئی اےکی تحویل میں لیے گئے کارڈ نادرا مستقل بلاک کردےگا۔

مزیدخبریں