بڑے زمینداروں پر ٹیکس لگانا پڑے گا،ملک بنانے میں صرف مالیات نہیں اور چیزوں کی بھی اہمیت ہوتی ہے: آصف زرداری 

 بڑے زمینداروں پر ٹیکس لگانا پڑے گا،ملک بنانے میں صرف مالیات نہیں اور چیزوں کی بھی اہمیت ہوتی ہے: آصف زرداری 

لاہور:صدر مملکت آصف علی زرداری کاکہنا ہےکہ   بڑے زمینداروں پر ٹیکس لگانا پڑے گا،ملک بنانے میں صرف مالیات نہیں اور چیزوں کی بھی اہمیت ہوتی ہے۔  آصف زرداری نے لاہو رمیں پروفیسر وارث میر میموریل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  بڑے زمینداروں پر ٹیکس لگانا پڑے گا،ملک بنانے میں صرف مالیات نہیں اور چیزوں کی بھی اہمیت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا میں جتنی تنقید مجھ پر ہوئی ہے کسی اور پر نہیں ہوئی، میں ٹی وی نہیں دیکھتا، غیبت کو اپنے لیے ثواب کا سبب سمجھتا ہوں۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ میں آزادی صحافت کے ساتھ ہوں لیکن گروپ بناکر کسی مقصد کےلیے ہونے والی آزادی صحافت کے خلاف ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا کی مضبوط لابی مسلم دنیا میں تقسیم لانے کے لیے اپنی طرف سے پرسپشن بنانا چاہتی ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے کھرب پتی دوستوں نے ایک مودی میڈیا بنادیا ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ آج سوشل میڈیا کا دور ہے، ہر بات دنیا کے سامنے رکھی جاسکتی ہے لیکن سوشل میڈیا میں بھی گروپنگ نظر آتی ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ ایگرو فارم اور ایگرو انڈسٹری مستقبل ہے، بڑے زمینداروں پر ٹیکس لگانا پڑے گا آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں ہر قسم کی آزمائش آتی ہے اور ہر آزمائش کا سامنا کرنا ہے، ایمان ہے جانا اس دن ہے جب مولا لے جائے گا۔

مصنف کے بارے میں