راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کیپٹن شہید، 2 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی اس آپریشن میں کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد جام شہادت نوش کر گئے او دو دہشت گرد مارے گئے ۔
کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ انہوں نے اکتوبر 2020ء میں پاکستان آرمی کی این ایل آئی رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔
24 سالہ کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد نے 4 سال تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ انجام دیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے سے دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔