اسلام آباد: وفاقی حکومت نے16 اور 17 جولائی کو چھٹیوں کا اعلان کردیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے نویں اور دسویں محروم الحرام کے باعث 2 روز کی چھٹیوں کی منظوری دی ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے 2 روزہ تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
یاد رہے کہ 6 جولائی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا تھا کہ محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں میں ہوا جس میں محکمہ موسمیات، سپارکو اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔