مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی آج 57 ویں برسی منائی جا رہی ہے

12:41 PM, 9 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی آج  منائی جا رہی ہے ۔اس موقع پر   محترمہ کی قبر پر عوام حاضری دے کر فاتحہ خوانی کریں گے۔ ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں  قرآن خوانی ہو گی۔

متحدہ پاکستان کے اتحاد کی علامت محترمہ فاطمہ جناح 9 جولائی 1967 کو کراچی میں اپنے ذاتی گھر موہٹہ پیلس میں انتقال کر گئیں، انہیں مزار قائد کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا جہاں پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان سمیت تحریک پاکستان کے دیگر اکابرین بھی آسودہ خاک ہیں۔

تحریک پاکستان میں قائداعظم کی ہر قدم پر مدد کرنے والی فاطمہ جناح نے قیام پاکستان کے بعد بھی سیاسی خدمات جاری رکھیں۔ وہ متحدہ پاکستان کی قائد حزب اختلاف اور صدارتی انتخاب میں امیدوار بھی رہیں انہوں نے قدرتی آفات کے مواقع پر بھی ملک بھر کے دورے کیے اور عوام کی دلجوئی کی۔

مزیدخبریں