فواد چوہدری کو دو ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی گئی

12:37 PM, 9 Jul, 2024

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو دو ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔ عدالت نے فواد چوہدری کا دو ہفتوں کے لیے عارضی طور پر نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دےدیا۔ 

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب جمع کرانے کیلئے عدالت سے وقت طلب کر لیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ  کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری 10 سے 24 اگست تک بیرون ملک جا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں